ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے دوران گتے کے گودام میں آگ لگنے کا معاملہ، گودام مالک نے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے کہ 30 نومبر کی رات اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کے دوران ہونے والے آتش بازی سے گتے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا، گودام مالک شیخ اویس نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم جماعتیں نقصان کا ازالہ کریں ، 25 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ،بیٹی کی شادی بھی قریب ہے، دوسری جانب مذکورہ واقعہ پر تاجر کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شاہد محمود خان اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع، پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کو مقدمہ کے لئے درخواست دی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے شاہد محمود خان اور ڈیڑھ سو نا معلوم افراد کے خلاف تھانہ پرانی کوتوالی میں دفعات، 427، 6اے، ایکسپلوسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔