• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں جس نے قانون کو للکارا، اس کیخلاف مقدمہ درج ہوا، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان میں جس نے قانون کو للکارا، اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ معصوم شہری اپوزیشن کی خواہشات کی بھینٹ چڑھ جائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں اطلاع تھی کہ ملتان میں پولیس کے روکنے پر کارکنوں نے ڈنڈے برسانا تھے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت نے فراخدلی اور فہم و فراست سے کام لیا اور آئینی سہولت کاری کی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جلسے کی اجازت کیلئے درخواست نہیں آئی ہے، جب درخواست آئے گی اس کے بعد حکومت حکمت عملی سامنے لائے گی، تاہم یہ بات طے ہے کہ عوام کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ ایس او پیز کا عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عدالتی احکامات یقینی بنانے کیلئے اپوزیشن سے پہلے ڈائیلاگ کریں گے۔

انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ کس سے کریں گے، ابھی جلسہ منتظمین سامنے نہیں آئے ہیں۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مزدور کے حقوق کا تحفظ بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سوشل سیکیورٹی اسپتال میں ناصرف مزدورعام شہری بھی مستفید ہوسکیں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ کو حکومت نے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے

تازہ ترین