• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کورونا سے انتقال


صوبہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے مطابق ڈاکٹر محمد فاروق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد فاروق کے کورنا وائرس سے جاں بحق ہونے کے بعد صوبے میں اس وباء سے انتقال کر جانے والے ڈاکٹرز کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔


پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کا یہ بھی  کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 40 ہیلتھ ملازمین کا انتقال ہو چکا ہے۔

تازہ ترین