ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوگیا، ایک دن میں مزید پچھتر افراد انتقال کرگئے، اموات کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار 166ہوگئی، مزید دوہزار آٹھ سو انتیس کیسز رپورٹ جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8فیصدرہی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 197 ٹیسٹ کیئے گئے، اس طرح کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح8 فیصد رہی، جبکہ اب تک کُل 55 لاکھ 84 ہزار 976 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 75 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 79 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 166 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 49 ہزار 780 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 829 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 75 ہزار 642 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 962 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار 356 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 66 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 701 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 375 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 30 ہزار 748 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 324 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 215 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 169 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 982 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 173 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 667 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔