• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئر پورٹ: 9 کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 9 کلو ہیروئن کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) حکام نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق تصور نامی مسافر غیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے میلان جارہا تھا۔


اس شخص کے سامان کی تلاشی کے دوران 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، عالمی مارکیٹ میں اس ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

ترجمان کے مطابق مسافر کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین