• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کوویڈ ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا وائرس ٹیسٹ سے مستثنی قرار دے دیا، کیٹگری اے میں شامل 30ممالک کے علاوہ بقیہ ممالک سے پہنچنے والے مسافروں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط تاحال برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا وائرس ٹیسٹ سے استثنی دے دیا، کیٹگری بی میں شامل ممالک کے کریو پر بھی عائد کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی۔ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کردیے جس کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک کے جہازوں کے کپتان اور فضائی میزبان سمیت دیگر عملے کے لیے کرونا وائرس ٹیسٹ اسی وقت لازمی ہوگا اگر وہ جہاز سے اترتا ہے اور قیام کرتا ہے۔

تازہ ترین