• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈرائیور کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست منظور



کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور محمد عباس کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے لیلیٰ پروین کے ہلاک ڈرائیور محمد عباس کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

محمد عباس کے دوسرے پوسٹ مارٹم کی درخواست پولیس سرجن سے کی گئی تھی تاہم پولیس سرجن کی جانب سے دوبارہ پوسٹ مارٹم سے قبل ہلاک ڈرائیور محمد عباس کے کورونا ٹیسٹ کی سفارش کی گئی جس کے بعد محمد عباس کی لاش سے نمونے لے لئے گئے ہیں۔


رپورٹ کےمنفی آنے پر میڈیکل بورڈ ہلاک ملزم محمد عباس کا دوسرا پوسٹ مارٹم کرے گا۔

تازہ ترین