• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 میں سرچ کی گئی بھارتی شخصیات کی فہرست میں سشانت سنگھ سرفہرست

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)سرچن انجن یاہونے 2020 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کئے گئے لوگوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت پہلے نمبر پر ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ سرچ کی گئی خواتین زمرے میں ریا چکرورتی ٹاپ پر ہیں۔گزشتہ دو روز قبل یاہو نے اپنی سلیبرٹیز سے منسلک یہ فہرست جاری کی۔ یاہو کی 2020 ایئر ان ریو لسٹ میں ان لوگوں کا نام شامل ہوتا ہے، جو پورے سال سب سے زیادہ سرخیوں میں رہے۔ یہ فہرست صارف کے ذریعہ سب سے زیادہ کسے سرچ کیا گیا، یہ ظاہر کرتا ہے۔سشانت سنگھ راجپوت کے علاوہ کئی سیاسی شخصیات کا بھی نام اس فہرست میں شامل ہیں۔ سال 2017 سے بعد سے یہ پہلی بار ہے، جب وزیر اعظم مودی کو اس فہرست میں پہلا مقام نہیں ملا ہے۔ وزیر اعظم مودی اس بار اس فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں۔ وہیں ریا چکرورتی تیسرے مقام پر ہیں۔ راہول گاندھی، امت شاہ، ادھو ٹھاکرے، اروند کیجریوال، ممتا بنرجی، امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت اس فہرست میں شامل ہیں۔سب سے زیادہ سرچ کئے گئے مرد شخصیات کی فہرست میں سشانت سنگھ راجپوت پہلے مقام پر ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کے بعد امیتابھ بچن، اکشے کمار، سلمان خان، عرفان خان اور رشی کپور اس فہرست میں شامل ہیں۔ سب سے زیادہ سرچ کئے گئے خاتون شخصیات کی فہرست میں ریا چکرورتی پہلے مقام پر ہیں۔ وہیں کنگنا رناوت، دیپیکا پاڈوکون، سنی لیونی، اور پرینکا چوپڑا بھی فہرست میں شامل ہیں۔

تازہ ترین