کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاون تھانے کی حدود قصبہ اسلامیہ کالونی اورنگی ٹاون میں گزشتہ روز ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے33 سالہ قاسم خان کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ،اس موقع پر علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نےقتل کے خلاف احتجاج کیا، ایس ایچ او پیر آباد سے مذاکرات کے بعد احتجاج کل تک ملتوی کر دیا گیا۔