• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (خالد محمود خالد) گورنمنٹ کالج لاہور نے برصغیر کی فلمی صنعت کو کئی مقبول اسٹارز دئیے جن میں سے ایک نام دیو آنند کا ہے۔آج ان کی 9ویں برسی منائی جارہی ہے۔ راوین دیو آنند 26ستمبر 1923ء کو نارووال کے قریب شکر گڑھ میں ایک وکیل پشوری لال آنند کے ہاں پیدا ہوئے ان کا اصل نام دھرم دیو آنند تھا۔ دیوآنند 3دسمبر 2011کو لندن میں چل بسے۔انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگلش لٹریچر میں بی اے کا امتحان پاس کیا۔ دیوآننداداکار اشوک کمار سے بے حد متاثر تھے۔ ان کی فلموں اچھوت کنیا اور قسمت دیکھنے کے بعد انہیں بھی فلموں میں کام کرنے کا شوق ہوا۔

تازہ ترین