• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، سوتی دھاگے پر درآمدی ڈیوٹی ختم، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان مؤخر

اسلام آباد ( کامرس رپو رٹر )ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو آئندہ اجلاس تک کےلیے موخرکر دیا جبکہ کاٹن یارن( سوتی سوت) کی درآمد پر 30جون2021تک ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

پاکستان سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کےلیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو فنڈز کی ادائیگی کےلیے ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی ، ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں این ایچ اے کے ریونیومیں اضافہ کیلئے روڈمیپ کی تیاری کے ضمن میں وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی۔

ای سی سی نے لاجسٹک کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ چینی اورگندم لانے والے جہازوں کی برتھنگ کو ترجیح دی جائے تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ اس سے دیگردرآمدی مال متاثرنہ ہوں۔

وزارت تجارت کی جانب سے ای سی سی کے 19 اکتوبرکے اجلاس میں برآمدی شعبہ کیلئے رعایتی بجلی ، آرایل این جی اورگیس کیلئے رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلے پردوبارہ غورکیلئے سمری پیش کی گئی۔

تفصیلی گفت وشنیدکے بعد حفیظ شیخ نے اس معاملہ پرسٹیٹس کوبرقراررکھنے کی ہدایت کی تاہم اس کیلئے شرط عائد کی گئی کہ ایف بی آر وزارت تجارت سے رابطہ کاری کے ذریعہ جون 2021 تک پانچ برآمدی شعبوں میں نئے مینوفیکچررز اوربرآمدکنندگان کو رجسٹرکرے گا۔

تازہ ترین