• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کا لٹل پیرس آج گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ،فرید ڈوگر ایڈووکیٹ، ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،آصف حریفال،شہباز خان،الحاج خدائیداد ترین،رزاق لالااورمحمد دین کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ ماضی کا لٹل پیرس آج گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہر گلی اور ہر سڑک پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے شہر بھر کی اسٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہیں جنہیں درست کرنے کی جانب کسی کی توجہ نہیں۔اندھیرے کیوجہ سے آوارہ کتوں کے غول در غول شہریوں پر حملہ آور ہورہے ہیں تو دوسری جانب اسٹریٹ کرائمز میں بھی اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ فوری طور پر شہر کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں کو موجودہ مسائل سے نجات دلائیں ۔
تازہ ترین