• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرم پانی کا استعمال وزن میں تیزی سے کمی لا سکتا ہے

صبح نہار منہ گرم پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں جس کے مجموعی صحت پر حیراین کن نتائج مراتب ہوتے ہیں، گرم پانی کا استعمال وزن میں کمی سے لے کر صاف، خوبصورت جلد حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر روزانہ کی بنیاد پر صبح نہار میں ناشتے سے 30 منٹ قبل 4 بڑے گلاس یا نارمل سائز کے 6 گلاس پانی پی لیا جائے تو اس سے حاصل ہونے والے حیران کن نتائج اس عادت کو کبھی نہ چھوڑنے پر مجبور کر دیتے ہیں، صبح اُٹھتے ہی پانی پینے سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء فعال ہو جاتے ہیں اور جسم میں موجود مضر صحت مادوں کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔

معالجین کی جانب سے پانی کا استعمال ہر صورت میں زیادہ کرنے کو تجویز کیا جاتا ہے، موسم گرم ہو یا سرد انسانی جسم کے اعضاء اور دماغ کو فعال رکھنے کے لیے پانی کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔


مندرجہ ذیل گرم پانی پینے کے چند فوائد درج ذیل ہیں جنہیں جاننے کے بعد نہار منہ اور گرم پانی پینے کی عادت آپ بھی اپنانے میں مجبور ہو جائیں گے:

نظام ہاضمہ میں بہتری

گرم پانی پینے کے نتیجے میں بڑی اور چھوٹی آنتوں کی متعدد شکایتوں سے نجات ملتی ہے، گرم پانی سو بیماریوں کی جڑ قبض سے بھی نجات دلاتا ہے، گرم پانی شریانوں کو بھی کشادہ کرتا ہے جس سے آنتوں کی جانب خون کی روانی بڑھتی ہے، کھانے کے بعد  گرم پانی پینے سے غذا کو آسانی سے ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

موسم سرما میں انتہائی مفید 

گرم پانی پینا بند ناک کو کھولنے میں مدد دیتا ہے، یہ سانس کی گزرگاہ کو صاف کرتا ہے، گلت کی خراشوں میں آرام فراہم کرتا ہے اور زکام سے بچاتا ہے،  بلغم کے جمع ہونے سے نجات دلاتا ہے، خشک کھانسی میں فوراً آرام فراہم کرتا ہے مزید موسم سرما میں جنم لینے والی مختلف الرجیوں، انفیکشن اور بیماریوں میں معاون ہے۔

جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی پینے کے سب سے پہلا فائدہ وزن میں کمی ہے، گرم پانی معدے میں ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں کچھ زیادہ دیر تک موجود رہتا ہے جس کے نتیجے میں پیٹ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے،گرم پانی جسمانی میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے، گرم پانی چربی کے خلیات کو بھی  توڑنے میں بھی مددگار ہے۔

تناﺅ کم کرتا ہے

اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور پٹھوں کے اکڑ کجانے کی شکایت کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنی روٹین میں گرم پانی شامل کر لیں، یہ عادت مرکزی اعصابی نظام کو فعال کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے تناﺅ میں کمی آتی ہے، ایک تحقیق میں بتایا کیا گیا ہے کہ گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی اور اعصابی تناﺅ میں نمایاں کمی آتی ہے۔

رات سونے سے قبل گرم پانی کا استعمال لازمی کریں

مختلف طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر سونے سے قبل پانی پینے سے گریز کیا جاتا ہے تو جسم میں تیزی سے پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے، اس کی وجہ سے بے چینی اور ڈپریشن بڑھ جاتا ہے اور سونے میں بھی بے چینی محسوس ہوتی ہے۔


طبی ماہرین کے مطابق رات سونے سے قبل کم از کم ایک لاس نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے تو نہ صرف آپ کے جسم سے پانی کی کمی دور ہوگی بلکہ اس کے ساتھ پر سکون نیند بھی آئے گی، اس کے علاوہ سونے نیند کے دوران خون کا بہاؤ بہتر رہے گا۔

تازہ ترین