• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرول ختم، شہباز، حمزہ آج واپس جیل جائیں گے


والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیئے گئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز 27 نومبر کو4 بجے 5 روزہ پیرول پر رہا ہوئے تھے۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے محکمۂ داخلہ پنجاب کو میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔


واضح رہے کہ میاں نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، جن کی تدفین میں شرکت کے لیے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین