• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، فیصل جاوید


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ خود ہی اپنے لیے ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ ان کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے، ان جلسوں کا حکومت پر کوئی پریشر نہیں۔

فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی فکر ہے لہٰذا لوگ اپنا خیال رکھیں اور ماسک ضرور پہنیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ اپوزیشن والوں کی بھول ہے کہ جلسوں سے حکومت چلی جائے گی، یہ ڈیڑھ سو جلسے بھی کرلیں حکومت کا بال بیکا نہیں کرسکتے۔





پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا ٹولہ شہر شہر این آر او کے لیے مارا پھر رہا ہے، عوام عمران خان کے پيچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

تازہ ترین