وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس شہر میں بھی پی ڈی ایم جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کورونا کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کے لیے ملتان اور رحیم یار خان میں2 نئی لیب بنانےکی منظوری دے دی گئی، ان لیبارٹریرز میں25 ہزار یومیہ تک کورونا ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے، عوام احتیاط کریں۔
فردوس عاشق نے کہا کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں سے مزید نہ کھیلے، سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا۔