پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے کہا ہے کہ ایک سال سے زائد ہوچکا خورشید شاہ نیب کی حراست میں ہیں۔ ایک سال میں نیب کسی بھی عدالت میں خورشید شاہ پر الزامات ثابت نہیں کر سکا۔
سید خورشید شاہ کو من گھڑت الزامات میں قید رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے فرحت اللّٰہ بابر نے کہا کہ انسانی حقوق کو تنظیموں کو اس سیاسی انتقام کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ کے خلاف الزامات مذاق کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اس قسم کے الزامات فوری اٹھا کر باہر پھینک دیے جاتے ہیں۔