• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کے شریک ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شریک ملزم جنید قادر شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

شریک ملزم جنید قادر شاہ نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالتِ عالیہ سے رجوع کیا تھا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جنید قادر شاہ کو نیب نے ریفرنس میں خورشید شاہ کا شریک ملزم نامزد کیا ہے۔

وکیل کا مزید کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ملزم جنید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔


ملزم کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ جنید قادر شاہ ٹرائل کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، ان کی گرفتاری سے روکا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزم جنید قادر شاہ کی 1 ہفتے کے لیےحفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ جنید قادر شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے ہیں۔

تازہ ترین