• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ سمیت 18ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرد جرم عائد


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ سمیت 18ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ احتساب عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

خورشید شاہ کو آج سکھر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج جسٹس فرید انور قاضی نے سماعت کے بعد آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

خورشید شاہ، صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت تمام 18ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔


خورشید شاہ سمیت تمام ملزمان پر ایک ارب 23 کروڑ کا نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ 14 ماہ 12 دن سے زیر حراست ہیں۔

تازہ ترین