• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے کرے گا۔

پی ڈی ایم ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ رہنماؤں کے خلاف مقدمات حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں کے ذریعے پُرامن احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی، پہلے پشاور  میں ایف آئی آر درج کی گئی، پھر ملتان میں کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ جیل سیاست دان کا دوسرا گھر ہے، اپوزیشن کو ایسی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

تازہ ترین