آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہیملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی گرفت، دو وکٹ پر 243رنز

ہیملٹن (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ کا مایوس کن آغاز کیا ہے۔ کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا غلط فیصلہ کیا۔ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں اسے پہلی وکٹ تو 14 رنز پر مل گئی جب ڈیبیو کرنے والےول ینگ پانچ رنز بنا کر شینن گبریئل کا شکار بن گئے، دوسری کامیابی کیلئے اسے طویل انتظار کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر 2وکٹ پر 243 رنز بنالئے ۔ کپتان کین ولیمسن 97 اور روس ٹیلر 31 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ ٹام لیتھم نے 86رنز کی اننگز کھیلی۔دن بھر12 اوورز کا کھیل ضائع ہوا اور 78 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔