• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020ء تاریخ کے تین گرم ترین برسوں میں سے ایک

جنیوا (نیوزڈیسک) ماہرین نے بتایا ہے کہ 2020ء تاریخ کے تین گرم ترین برسوں میں سے ایک ثابت ہو رہا ہے اور امکان ہے کہ یہ سال 2016ء کا گرم ترین سال ہونے کا ریکارڈ بھی توڑ دے۔ 1850ء سے ریکارڈ کی جانے والی جدید تاریخ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو گزشتہ 6؍ سال (2015ء سے 2020ء) سب سے زیادہ گرم ثابت ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے موسمیاتی ایجنسی (ڈبلیو ایم او) نے عالمی ماحولیاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدقسمتی سے رواں سال گرم ترین ثابت ہو رہا ہے۔ ورلڈ میٹریولوجیکل آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل پیٹری تالاس کہتے ہیں کہ رواں سال عالمی درجہ حرارت اوسطاً صنعتی دور سے قبل کے درجہ حرارت سے 1.2؍ ڈگری زیادہ رہے گا اور توقع ہے کہ 2024ء تک یہ درجہ حرارت اوسطاً ڈیڑھ ڈگری سے زیادہ ہو جائے گا۔
تازہ ترین