• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سوشل میڈیا ہیکرز اور سائبر کرائمز کا نشانہ بن سکتے ہیں، ایف آئی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہری سوشل میڈیا ہیکرز اور سائبر کرائمز کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کی نئی ایڈوائزری کے مطابق سائبر کی دنیا تمام ظاہری ہتھیاروں سے بھی انتہائی خطرناک حد تک چھپا ہواہتھیا ر ہے، جس کے لیےاحتیاط بہت ضر وری ہے ، رانگ نمبر پرکوئی بھی آپ کو جعلی فوجی بن کر یا کسی ادارے کا آفیسر بن کر کال کرے اورآپ سے آپ کا شناختی کارڈ نمبر بینک اکاونٹ نمبر،آپ کا ایڈریس یا وٹس ایپ کوڈ کچھ بھی مانگے ،تو بالکل بھی مت دیجیے گا، کوئی بھی ویب سائٹ، غیر ضروری لنک یا میسجزکرے ، اسے کلک بالکل نہ کریں،ورنہ آپ کا پورا ڈیٹا ہیک ہو جائے گا ، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم کے لیے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین