• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیو کے خلاف تحقیقات پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کارڈیو اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے انکوائری افسر سے اب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے انکوائری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ سے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف رجوع کیا گیا۔

تازہ ترین