• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان زندہ بادقومی موومنٹ جمعیت علمائے اسلام (س) میں ضم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان زندہ باد قومی موومنٹ کے سربراہ انجنیئرسردار نسیم خان مسعود نے اپنی جماعت کو جمعیت علمائے اسلام (س) میں ضم،جبکہ قبائلی رہنمائوں ملک روزی خان ترین ، مولانا عبداللہ عابد ، حکیم گل احمد نے جمعیت علمائے اسلام (س) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان نےانہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام (س) کے قائم مقام صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ، حاجی عبدالقیوم میرزئی ، عبدالحکیم مدنی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (س) کے قائم مقام صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کی مجلس عاملہ اور صوبائی شوری کے اجلاس میں سردار انجینئر نسیم خان مسعود کو صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مقرر کردیا گیا انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مستقبل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے ، تمام اضلاع میں اجتماعات اور کوئٹہ میں عظیم الشان سمیع الحق شہید کانفرنس کے انعقاد ، بلوچ اضلاع میں پارٹی کو فعال کرنے کے فیصلے کئے گئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی وفات پر دعا مغفرت اور ان کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی قائدین مولانا حامد الحق ، مولانا یوسف شاہ ، اسامہ سمیع و دیگر کا بلوچستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔ انہوں نے پرنٹ میڈیا سے اپیل کی کہ جمعیت علماء اسلام (س) کو بھی دوسری جماعتوں کے برابر کوریج دی جائے ۔  
تازہ ترین