کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)پولیس اور راہزنوں میں فائرنگ تبادلے میں ایک راہزن ہلاک جبکہ دوفرارہوگئے پولیس کے مطابق بڑیچ ٹائون کا رہائشی تاجر سمیع اللہ بدھ کی شب ہزار گنجی سے گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ تین راہزنوں نے اس سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھین لی تاجر نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر اے ایس پی شالکوٹ سرکل علی رضا قاضی نےعملے کے ہمراہراہزنوں کا تعاقب کیا پولیس کو دیکھتے ہی راہزنوں فائرنگ شروع کر دی اور گاڑی کچے علاقے میں لے گئے پولیس کی جوابی کارروائی میں راہزن خلیل احمد زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دوساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرار ہو گئے پولیس نے زخمی کو گرفتار کر کے سول ہسپتال منتقل کیااور گاڑی قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ زخمی راہزن جمعرات کی دوپہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ۔