آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

PCB نے ٹیم مینجمنٹ سے فیڈ بیک مانگ لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے دورۂ نیوزی لینڈ جاری رکھنے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ سے فیڈ بیک مانگ لیا۔

وسیم خان کے کہا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی فیڈ بیک کی روشنی میں دوسرے عہدیداروں سے مشاورت کریں گے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر کوچ اور کپتان سے بات کی ہے، انہوں نے اس معاملے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہم منصب سے بھی بات کی ہے۔


وسیم خان خان نے بتایا کہ میری آج کی صورتحال پر مصباح اور بابر سے بات ہوئی ہے، ہمت بڑھائی، ٹیم بلند حوصلوں میں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ٹیم بقیہ چار دن گزار کر کرکٹ پر فوکس کرنے کیلئے تیار ہے،

پی سی بی چیف ایگزیکٹو نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید