• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کے چوتھے ٹیسٹ، مزید کیس نہ آنے کی امید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرائسٹ چرچ میں جمعرات کوپاکستان کرکٹ ٹیم کی نویں دن کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ۔ ٹیم انتظامیہ رپورٹس آنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کے لیے پر امید ہے۔ یہ چوتھی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہے جس میں پہلے تین منفی رپورٹ آنے والے ارکان شریک تھے۔ 6 ارکان کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ وہ کھلاڑی الگ ایک فلور پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کر رہے ہیں۔ چھٹے روز کی ٹیسٹنگ میں زیر تشخیص 2 کیسز کے ہسٹورک قرار دیے جانے اور مزید کیس سامنے نہ آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے قدرے سکھ کا سانس لیاامید ہے کہ اب مزید کوئی کیس سامنے نہیں آئے گا۔ پاکستان ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو پوری توقع ہےکہ وزارت صحت کی جانب سے جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔ سخت کرب میں کمروں میں قیدکھلاڑی ٹریننگ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، کھلاڑیٹریننگ شروع کرنے سے خود کو ریلیکس محسوس کریں گے ، ٹیم انتظامیہ نے ٹریننگ کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہوئے شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کے تحت نیوزی لینڈ آمد کے بعد 14 روز کا عرصہ قرنطینہ میں گزارنا تھا۔

تازہ ترین