• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کے جلسہ نہ روکنے کے دعوے پر یقین نہیں: عمران نذیر

مسلم لیگ نون لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں کہ حکمرانوں نے لاہور جلسہ نہ روکنے کا دعویٰ کیا ہے جس پر ہمیں یقین نہیں۔

مسلم لیگ نون لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر سیشن کورٹ لاہور پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

جنرل سیکریٹری نون لیگ لاہور نے کہا کہ کہنے کو تو ملک میں جمہوریت ہے لیکن جمہوری آزادیاں نہیں ہیں۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور کی آواز اسلام آباد تک جائے گی، عمران خان کنٹینر اور بریانی دینے کی بجائے پرچے دے رہے ہیں۔

خواجہ عمران نذیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون شیروں کا نام ہے اور شیر مایوس نہیں ہوتے، 13 دسمبر کو لاہور جاگے گا اور بھر پورجلسہ ہو گا۔

تازہ ترین