لاہور(نمائندہ جنگ) نیب آفس کے باہر پتھراؤ کے معاملے پر چوہنگ پولیس نے لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کرلیا،ایم پی اے کی گرفتاری پر لیگی رہنماؤں وکارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کردی ۔خواجہ عمران نذیر کے زیر استعمال گاڑی کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر روکا گیا۔ وارڈن نے لیگی ایم پی اے کو بتایا کہ یہ گاڑی پولیس کو مطلوب ہے، اس لئے روکا گیا ہے، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے گئے جہا ں سے انہٰیں چو ہنگ منتکل کر دیا گیالیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، حکومت جو مرضی کر لے 13 دسمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا۔