• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان LNG ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر عہدے سے بر طرف


پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق  ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کےایم ڈی کو ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام پر ہٹایا گیا ہے،  معاملے پر تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈیژن کے مطابق  پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی کمیٹی کےسربراہ ہیں، مسعود نبی کو ہی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈیژن کا مزید کہنا ہے کہ  کتنی اضافی ادائیگیاں کی گئیں اصل رقم تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔

تازہ ترین