• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ نے وفاقی وزیر علی محمد خان سے داد سمیٹ لی

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی پینٹنگ کی تعریف کی ہے۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی خوبصورت پینٹنگ بنائی تھی جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

رابی پیرزادہ کی اس پینٹنگ کو جہاں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سراہایا گیا تو وہیں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔





علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر رابی پیرزادہ کا وہ ٹوئٹ شیئر کیا جو اُنہوں نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پینٹنگ سے متعلق کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے رابی پیرزادہ کے فن کو سراہاتے ہوئے لکھا ’ماشاءاللّہ۔‘

دوسری جانب رابی پیرزادہ نے علی محمد خان کی جانب سے ملنے والی داد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ ایک اچھا رہنما ہمیشہ اپنے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

تازہ ترین