• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کہتی ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹرز کو مرنے دو، شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گیارہ پارٹیاں صرف اسلئے اکٹھی ہیں کہ انکے خلاف کرپشن کے کیسز ہیں، پی ڈی ایم کہتی ہے ووٹ کو عزت دو اور ووٹرز کو مرنے دو۔

چمن میں پاک افغان بارڈر پر آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کے دورہ کے موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کتنی جنوریاں آئیں اور کتنی گئیں، عمران خان اپنے 5 سال پورے کرے گا۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہے، حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے کورونا وائرس سے نمٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ پی ڈی ایم کو بھول جائیں، عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔

چمن دورے کے موقع پر شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر پر آئی ٹی ٹی ایم ایس پروجیکٹ اور این ایل سی پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ حکام نے انہیں بارڈر مینجمنٹ کی تعمیرات پر بریفنگ دی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی حالت ایم ایل ون کی تکمیل تک صحیح ہوجائے گی ، عوام کو زبردست سفری سہولتیں دینگے، ریلوے کی گوداموں کی مرمت کا کام شروع کرکے ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر ریلوے کی زمینوں کے متعلق معاملے کو 9 دسمبر کے اجلاس میں حل کیا جائے گا۔

تازہ ترین