• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پودینے کے پتوں میں اینٹی بیکٹیریل خاصیت ہوتی ہے جو کہ جلد پر مہاسے پیدا کرنے والے جراثیم کے خلاف کام کرتے ہیں جبکہ اس میں چہرے کے داغ دھبے بھی صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

پودینہ ایک صحت افزا پودا ہے جو صرف بیرونی خوبصورتی میں ہی اضافہ نہیں کرتا بلکہ جسم کے اندرونی نظام کے لیے بھی انتہائی فائدے مند ہے جبکہ اس کی منفرد خوشبو سب کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔

ویسے تو پودینے کے بہت فوائد ہیں لیکن ہم آج آپ کو اس پودے کے ایسے پانچ فوائد بتا رہے ہیں جو آپ کے لیے حیران کن ہوں گے۔


جسم کو متحرک رکھتا ہے:

پودینہ ایسا پودا ہے جو جسم اور دماغ کو متحرک رکھتا ہے، اس کے استعمال سے دماغ کو سکون حاصل ہوتا ہے اور جسم توانائی محسوس کرتا ہے جس کے باعث انسان تروتازہ نظر آتا ہے۔

بالوں کو گرنے سے روکتا ہے:

پودینے کے پتوں میں اینٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کے بالوں کی نشونما کے لیے بہترین ہیں۔ پودینے کے پتے بالوں کے گرنے سے بچانے کے لیے بے حد مفید ہیں۔

اس کے لیے پودینے کے چند پتے پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور پھر اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور چند منٹ سر کی جلد کا مساج کریں اور 10 سے 15 منٹ بعد سر دھو لیں۔ ایسا کرنے سے بال گرنا کم ہوجائیں گے۔

جھریوں میں کمی:

پودینے میں ایسی خاصیت پائی جاتی ہے جو کہ چہرے کی جھریوں کو کم کرنے کے لیے مددگار ہے۔

پانی میں پودینے کے پتے ڈال کر ابالنے کے بعد اسے چھان کر ایک اسپرے بوتل میں رکھ لیجیے۔ اس اسپرے کو دن میں 2 سے 3 مرتبہ چہرے پر لگائیں اس سے جلد چمکدار ہوجاتی اور جھریوں میں خاطر خوا کمی ہوتی ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے:

اگر آپ مرچ مصالحے سے بھر پور یا روغنی غذا کھانے کے بعد یا اس کے ساتھ پودینے کے چند پتے کھ لیں تو کھانا باآسانی ہضم ہوجاتا ہے اور سینے پر جلن یا بھاری پن کی شکایت نہیں ہوتی۔

خوشبو اور ذائقے میں اضافہ کرتا ہے:

پودینے کی ایک اور خوبی اس کی منفرد اور تیز خوشبو ہے اسی لیے اسے کھانوں کی سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور یہ خوشبو نا صرف بھوک میں اضافہ کرتی ہے بلکہ کھانے کو مزید ذائقے دار بھی بنا دیتی ہے۔

تازہ ترین