• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی MNA کو21 دسمبر تک نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کو21 دسمبر تک نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کی نیب میں طلبی اور درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 7 دسمبر کو محمد بخش مہر کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا تھا، محمد بخش مہر کی طبیعت ناساز ہے ، وہ پیش نہیں ہوسکتے۔

درخواست میں کہا گیا کہ محمد بخش مہر کو نیب حکام سے سامنے پیش ہونے کیلئے مہلت دی جائے اور نیب حکام کو گرفتاری سے بھی روکا جائے۔

عدالت نے محمد بخش مہر کو 21 دسمبر تک نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا اور ان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ محمد بخش مہر کو نیب سکھر نے گھوٹکی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔

تازہ ترین