• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بچی کے قتل اور جلانے کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت


پشاور میں بچی کے قتل اور جلانے کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے  قتل کیس کے مرکزی ملزم کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ایس پی صدر سرکل وقار خان نے کہا کہ واقعہ کے بعد 30 افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، مرکزی ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ  بڈھ بیر میں 7 سال کی بچی 18 نومبر کو لاپتا ہوئی تھی۔ اگلے روز  بچی کی جلی ہوئی لاش صبح سویرے قبرستان سے ملی تھی۔

تازہ ترین