• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتو سنگھ اور ورون دھون کورونا وائرس میں مبتلا

ہدایت کار راج  مہتہ کی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ میں شریک بالی ووڈ کی ماضی معروف ہیروئن اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ اداکارہ نیتو سنگھ کپور اور ورون دھون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس فلم میں انیل کپور اور کیارا اڈوانی بھی کام کررہے ہیں تاہم ان دونوں کا ٹیسٹ منفی (نیگیٹو) آیا ہے۔ اس معاملے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کردی گئی ہے۔


اس فلم کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی۔ اور دیوالی پر انیل کپور نے ساتھی فنکاروں اور اپنی اہلیہ سونیتا کپور کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ مووی میں یو ٹیوبر پراجاکتا کولہی بھی کام کررہی ہیں جو کہ انکی پہلی بالی ووڈ فلم ہوگی۔

تازہ ترین