• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور کے انتقال کے بعد نیتو سنگھ کی پہلی فلم کیلئے روانگی کے موقع پر جذباتی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار رشی کپورکے انتقال کے بعد نیتو کپور بری طرح ٹوٹ گئی تھیں۔ تاہماب وہ فیملی اور قریبی لوگوں کی حمایت سے دھیرے دھیرے اپنی زندگی کو پٹری پر لارہی ہیں۔ انہوں نے رشی کپور کے انتقال کے بارے میں اب اپنی آنے والی فلم کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ اس فلم کے لئے وہ پوری کاسٹ کے ساتھ چنڈی گڑھ کے لئے روانہ ہوچکی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اپنی آنے والی فلم میں وہ اداکارانیل کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔ حال ہی میں ان کے ساتھ نیتو کپور کی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں۔حال ہی میں نیتو سنگھ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی کاسٹ کے ساتھ چنڈی گڑھ روانہ ہونے کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ اس تصویر میں نیتو سنگھ،انیل کپور کے ساتھ اداکار ورون دھون اور کیارا اڈوانی بھی نظر آرہے ہیں۔ یہ سبھی ایک پرائیویٹ پلین کے سامنے کھڑے ہوکر پوز دے رہے ہیں۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیتو سنگھ نے کیپشن میں لکھاکہ ’اتنے خوفناک وقت میں میری پہلی فلائٹ! اس سفر کے لئے میں نروس ہوں! کپور صاحب آپ میرا ہاتھ نہیں تھامے ہو، لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ میرے ساتھ ہو.۔شکریہ مجھے یہ کرنے کے لئے ترغیب دینے کے لئے۔ ہم سبھی کووڈ کے لئے ٹسٹ کراچکے ہیں اور محفوظ ہیں، اس لئے تصویر لیتے وقت ماسک اتار دیا ہے۔واضح رہے کہ اس فلم کے لئے پوری کاسٹ چنڈی گڑھ پہنچ چکی ہے، اورفلم کی شوٹنگ جمعہ سے شروع ہوچکی ہے۔وہیں فلم کو لے کر زیادہ معلومات تو فی الحال سامنے نہیں آئی ہے، لیکن اس میں نیتو اور انیلکپور کو ایک ساتھ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔

تازہ ترین