• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیمتی گاڑیاں کس کس کے زیر استعمال؟

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی قیمتی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کے معاملے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی اے اے کی قیمتی گاڑیاں کس کس کے زیر استعمال ہیں؟

دستاویز کے مطابق سی اے اے کی 9 سے زائد گاڑیاں ایوی ایشن ڈویژن کے افسران کے زیر استعمال ہیں جبکہ ایک گاڑی وفاقی وزیر ہوابازی استعمال کر رہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق سی اے اے ہیڈ کوارٹرز نے ان قیمتی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سی اے اے کے نام پر الاٹ گاڑی جی اے 034 وزارت ہوابازی کے زیر استعمال ہے۔

دستاویز کے مطابق سیکریٹری سی اے اے ڈویژن بھی محکمے کی 2 گاڑیاں جبکہ ان کا پی اے بھی ایک گاڑی استعمال کررہا ہے۔

وزیر ہوابازی کے پی ایس او بھی سول ایوی ایشن کی گاڑی استعمال کررہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) سی اے اے بھی کے پی ایس او کی 2 گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق سی اے اے کی گاریوں پر ماہانہ لاکھوں روپے کا فیول استعمال ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 یا اس سے اوپر کے گریڈ افسران کےلیے گاڑیوں کے بجائے فنڈز بھی مختص ہیں۔

تازہ ترین