سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نےکہا ہےکہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں استعفوں کے معاملے پر ابھی کوئی اتفاق نہیں ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کسی ڈر یا خوف سے لندن میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مشاورت کے بعد استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گی۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو تمام صوبوں میں پذیرائی ملی ہے، ہم اپنے مقصد میں اب تک کامیاب ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے پی ٹی آئی حکومت کمزور ہوئی ہے اور ڈھائی ماہ میں مزید کمزور ہوجائےگی۔
سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے ساتھ قانونی طور پر بہت ناانصافی ہوئی ہے، سابق وزیراعظم کسی ڈر یا خوف سے لندن میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے تو پارٹی خود ہی نواز شریف کو واپس آنے کا کہہ دے گی۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2014کے دھرنے کے وقت معیشت مستحکم تھی، عوام 2014 میں حکومت سے مطمئن تھے۔