• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ: کراچی یونائیٹڈ اور خان ریسرچ لیبارٹری اگلے مرحلے میں

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نیشنل چیلنج کپ کے پری کواٹر فائنل مرحلے کے لیے ٹیموں کی رسائی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی یونائیٹڈ اور خان ریسرچ لیبارٹری نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے ہما ایف سی کو دو۔صفر سے شکست دی، انیس فقیر اور جمشید نے گول کیے۔

پنجاب اسٹیڈیم میں کے پی ٹی اور پوپو ایف سی کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 ، 2 گول سے برابر رہا۔


پوپو ایف سی کے گول واصف اور شمروز خان جبکہ کے پی ٹی کے گول سعید اور محمد علی نے بنائے۔

‏ فیم ایف سی گراؤنڈ میں نیشنل بینک نے فیلکن گروپ کو ایک صفر سے ہرایا، فاتح ٹیم کا گول مقبول نے کیا۔

ایک اور میچ میں کے آر ایل نے سیف ٹیکسٹائل کو یکطرفہ مقابلے میں 1-6 سے آؤٹ کلاس کیا۔

عمیر علی نے 2، اظہار اللّٰہ، عالمگیر علی، افتخار علی خان اور شاہ زیب خان نے1،1 گول بنایا جبکہ سیف ٹیکسٹائل کا گول عثمان غنی نے کیا۔

تازہ ترین