• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ: آرمی، ایئرفورس، بلوچ ایف سی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ‏نیشنل چینلج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں میچز کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ائیر فورس، آرمی اور بلوچ ایف سی نوشکی نے اپنے میچز جیت لیے۔

لاہور میں جاری ‏نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچز میں پاکستان ایئرفورس نے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایس این جی پی ایل کو دلچسپ مقابلے میں 1-2  سے شکست دے دی۔


دوسرے میچ میں بلوچ ایف سی نونشکی نے پاکستان پولیس کے خلاف 0-2  سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے اورنگزیب اور فہیم بلوچ نے گول کیے۔

فیم ایف سی گراؤنڈ میں ہزارہ کول کمپنی اور نمسو آرگنائزیشن کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا جبکہ ایک اور میچ میں آرمی نے آخری لمحات میں گول کر کے ایچ ای سی کو ایک صفر سے ہرایا۔

اس فتح کے ساتھ ہی آرمی کی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی یقینی ہوگئی۔

تازہ ترین