پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نیشنل چیلنج کپ میں کورونا وائرس کے ایس او پیز نظر انداز کردیے گئے ہیں۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایک کمرے میں بعض کلبوں کے 7 سے 8 کھلاڑی رہنے پر مجبور ہیں۔
لاہور میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں بعض کلبوں کے کھلاڑیوں کو دی گئی سہولیات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
کھلاڑی بیڈ کے بجائے گندے میٹرس پر سو رہے ہیں، کھانا کھانے کے لیے بھی مناسب جگہ کا بندوبست موجود نہیں۔
عدم سہولیات کی باعث ایک کمرے میں7 سے 8 کھلاڑی رہنے پر مجبور ہیں، جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ذمے داری ٹیموں پر ڈال دی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کلبوں کی مالی سپورٹ کرتے ہیں، انتظامات ان کی مینجمنٹ دیکھ رہی ہے جبکہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ بھی کلبز اور ڈپارٹمنٹس کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام ٹیموں کو کورونا وائرس پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب اسپورٹس بورڈ پنجاب نے بھی خود کو بری الزمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپورٹس بورڈ نے صرف جگہ فراہم کی آرگنائزر وہ نہیں ہیں۔