• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1971 کی جنگ کے ہیرو میجر محمد اکرم کا آج 49 واں یوم شہادت

1971کی جنگ میں جان قربان کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

میجر محمد اکرم نے 5 دسمبر کو مشرقی پاکستان کےعلاقے ہلی کےمحاذ پر بھارت کے خلاف جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کو’’ہیرو آف ہلی‘‘ کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں 1959 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔

انہوں نے 1965 کی جنگ میں بھی شرکت کی اور کئی محاذوں پر ہندوستان کی فوج کا مقابلہ کیا۔

تازہ ترین