• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کے نام پر چلنے والی این جی اوزکا دفتر خالی نہیں کرایا جاسکا، سپریم کورٹ کی حکم عدولی

اسلام آباد(احمد نورانی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے نام پر چلنے والی این جی اوزکا دفتر رہائشی علاقے میں موجود ہے، سی ڈی اے کی ہدایت کے باوجود بھی خالی نہیں کرایا جاسکا جوکہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی ہے۔ اسلام آباد کے رہائشی علاقےG-6/4میں شیلٹر انٹرنیشنل اور پرویز مشرف فاؤنڈیشن چلانے کے کیس میں سیاسی اثرورسوخ اور میڈیا شخصیات سے رابطوں کو استعمال کرکے  معزز شہریوں کو بدنام کرنے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل) ڈاکٹر امجد کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان سے معزز شہری غلط انداز میں متاثراوربدنام ہوئے۔ ان کا بیان حقائق کی تصدیق اور جن پر الزام عائد کیے گئے ہیں ان کے موقف کے بغیر رپورٹ کیا گیا۔ ڈاکٹر امجد اسلام آبادکے G-6/4کےکرائےپر حاصل کردہ پورشن میں شیلٹر انٹرنیشنل اور پرویز مشرف فاؤنڈیشن چلارہے تھے۔  جب سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں کے غیرقانونی استعمال کے خلاف کارروائی کاآغاز کیا تو ان این جی اوز کو بھی پورشن خالی کرنے کاکہا گیا۔ ان این جی اوزکا زیادہ تر سرگرمیاں محض اس جگہ پر پارٹیوں کا انعقاد تھا۔ سی ڈی اے  کی ہدایات کے باوجود این جی اوز کے زیر استعمال کرائے کی جگہ کو مکمل طور پر خالی نہیں کیا گیاکیونکہ دفتر کا  کچھ سامان وہاں موجود تھا۔ 4 ماہ بعد12 اپریلکو ڈاکٹر امجد کے عملنے نے پورشن کے مالکان سے رابطہ کیا جس پر ان سے کرایہ طلب کیا گیا اور جگہ خالی کرنے کوکہا گیا،اور مطلع کیا گیاکہ اس جگہ کا مزید استعمال سی ڈی اے کے ضابطوں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس معاملے پر مالکان اور عملے کی بحث طول پکڑگئی اور معاملہ پولیس اسٹیشن جاکر رفع دفع ہوا۔ لیکن ڈاکٹر امجد کی جانب سے میڈیامیں جاری بیان سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تنازع اس جگہ کے تین مشترکہ مالکان میں تھا اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر عجائب اور ریٹائرڈ کرنل منظور نے مسلح گارڈز کے حامل گھر پر قبضہ  کرنے کی کوشش کی اور ان کے ساتھ آنے والے دو افراد زخمی ہوئے۔ 
تازہ ترین