• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کو کاشغر سے ملانے کیلئے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد ( آئی این پی )چینی سرمایہ کار گوادرمیں زیر تعمیر چین پاکستان فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے گہری دلچسپی لے رہے ہیں، فری زون میں کاروبار کرنے والے تاجروں کو 20سال تک ڈیوٹی کی رعا یت بھی دی جائے گی ۔فری ٹریڈ زون معاہدے پر پاکستان ،ایران ، سعودی عرب اور عمان نے دستخط کئے ہیں جس کے تحت چینی مصنوعات ڈیوٹی ادا کئے بغیر مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گی۔گوادر کو کاشغر سے ملانے کے لئے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جبکہ2030تک گوادر کی آبادی پانچ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ چینی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد گوادر میں زیر تعمیر چین پاکستان فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہے ، وہ اس فر ی زون کی 2017ء میں تکمیل کا انتظار کررہے ہیں ، چینی سرمایہ کار پورٹ سٹی گوادر میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقعے حاصل کرنا چاہتے ہیں  ۔
تازہ ترین