کراچی (جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ شو کے دوران سینیٹر سراج الحق سے پاکستان کی سیاسی صورتحال، مستقبل کے لائحہ عمل اور دیگر اہم امور پر اہم گفتگو ہوگی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا خصوصی انٹرویو سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔