• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین نے بھی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

برطانیہ کے بعد بحرین نے بھی کوروناوائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسی نیشن کے استعمال کی منظوری کے بعد بحرین برطانیہ کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

بحرین کی قومی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  کوروناوائرس کی ویکسین سب سے پہلے ہائی رسک گروپوں کو دی جائے گی۔

حکام نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ بحرین  کوروناوائرس کی کتنی ویکسین خریدے اور ویکسی نیشن کا عمل کب سے شروع کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بحرین پہلے ہی ایمرجنسی کے لیے چین کی ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دے چکا ہے۔

بحرین کی قومی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین ملک میں کوروناوائرس کیخلاف رد عمل میں اہم ثابت ہوگی۔

تازہ ترین