• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نوازکا اصلی ٹھکانہ جیل ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مریم نواز کا اصلی ٹھکانہ جیل ہے اب عدالت فیصلہ کرے گی کہ مریم نواز کو کب اصلی گھر بھیجنا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز روز سیاسی چٹکلے چھوڑ رہی ہیں، مریم روز کہتی ہیں حکومت جانے والی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی البتہ مریم نواز ضمانت پر ہیں، مریم نواز ضمانت خارج ہونے کے بعد جیل جا رہی ہیں۔





اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر گلی گلی جا رہی ہیں، انہیں چاہیےکہ آرام و سکون کی جگہ پر جانےکی تیاری کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ حق کی طاقت میں جرات اور بہادری ہوتی ہے، میں نے پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر ٹائلوں کو مکا مارا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام سےکھیل رہی ہے، ان کوسمجھ نہیں آرہی۔

تازہ ترین