خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دروازگئی کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں7 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق خیرآباد سے نظام پور جانے والی مسافر کوچ میں 18 مسافر سوار تھے۔
مسافر کوچ اور ٹریلر کے تصادم کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث موقع پر 6 افراد دم توڑ گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، دیگر کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امدا کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔